ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا گیا

commercial court inauguration
کیپشن: commercial court inauguration
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کر دیا،چیف جسٹس آ ف پاکستان گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کمرشل کورٹس میں گیے اور عدالتوں کا معائنہ کیا۔  چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور چیف جسٹس محمد قاسم خان کے ہمراہ ہائیکورٹ کےسینئرجج محمد امیر بھٹی،جسٹس جواد حسن جسٹس شاہد کریم،رجسٹرار ہائیکورٹ مشتاق احمد اوجلا،سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ،سینئر سول جج اظہر حسین رامے،سیشن جج جاوید الحسن چشتی اورمحمدسعید اللہ بھی ہمراہ تھے۔سیشن جج لاہور سجاد احمد سندھڑ نے
مہمانوں کا استقبال کیا اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے، کمرشل کورٹ پورے پنجاب میں بنائی گئیں ہیں، کمرشل کورٹس  کیلئے 42ججز  لیے گیے جن کی ٹریننگ7جون سے10 جون تک جاری رہے گی۔  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے 45 ایڈیشنل سیشن ججز 4 روزہ تربیتی کورس کریں گے جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے ججز کے تربیتی کورس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ججز کو تربیتی کورس کے دوران کارپوریٹ لاز، اے ڈی آر سمیت تمام کمرشل قوانین سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔