محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس بڑھانے سے انکار کردیا

محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس بڑھانے سے انکار کردیا
کیپشن: Allowance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس نہیں بڑھایا جائے گا، محکمہ خزانہ نے محکمہ پراسیکیوشن کو صاف جواب دے دیا، سمری واپس کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے الاؤنس بڑھانے کی سمری واپس کر دی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے گریڈ اٹھارہ اور گریڈ انیس کے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس بڑھانے کی سمری ارسال کی تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے فی الحال الاؤنس نہیں بڑھا سکتے ہیں، پراسیکیوشن کی جانب سے سپیشل الاؤنس ڈبل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 

 قبل ازیں پراسیکیوشن الاؤنس کی سمری پر محکمہ خزانہ نے اعتراض لگایا تھا۔محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے اعتراض دور کرکے دوبارہ سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی تھی۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو 85 ہزار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو 55 ہزار  روپےجبکہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کو 25 ہزار  روپے ماہانہ الاؤنس دینے کی تجویز زیر غور تھی۔محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کو پہلے دیے گئے الاؤنس کی تفصیل بھی مانگ لی تھی۔