ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آراے 19.25٪ زائدسیلز ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب

پی آراے 19.25٪ زائدسیلز ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے11ماہ کے دوران سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں 98ارب 50کروڑ روپے جمع کرلئے، لاک ڈاؤن اور معاشی بدحالی کےباوجود پی آراے نے گزشتہ سال کی نسبت انیس اعشاریہ پچیس فیصد زائد وصولی کی ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران پی آراے نےمئی تک 82ارب 60کروڑ روپے جمع کئے تھے۔چیئرمین پی آراے زین العابدین کا کہنا ہے کہ مئی تک اتھارٹی نے انیس اعشاریہ پچیس فیصد گروتھ کی ہے، پی آراے کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث 20شعبہ جات کی سروسز کو 3ماہ کیلئے مکمل ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن،میرج ہالز،فٹنس جم، گیسٹ ہاؤسز، کیٹررز، بیوٹی پارلرز،لائف انشورنس،ہیلتھ انشورنس کو 30جون تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے،حکومت پنجاب نے ٹوور آپریٹرز ،ٹریول ایجنٹس،رینٹ اے کار،پراپرٹی ڈیلرز، آٹو موبائیل ڈیلرز،ہیلتھ کیئر ،لانڈری،کیبل آپریٹرز کو بھی لاک ڈاؤن کے باعث تین ماہ کیلئے سیلز ٹیکس سے مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔

چیئرمین پی آراے کہتے ہیں کہ اتھارٹی نے کاروبار کی بندش کے باوجودایڈوانس ٹیکس وصولی اور بنک اکاؤنٹس منجمد کئے بغیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer