( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شان شاہد کے چچا شیخ وقار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
معروف اداکار شان شاہد کے سگے چچا شیخ وقار المعروف شیخ بلو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جنہیں میانی صاحب قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ شان شاہد نے اپنے چچا کے انتقال پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں چچا میں اپنے والد کی جھلک نظر آتی تھی اور ان کے انتقال سے وہ ایک پیار کرنے والےشفیق دوست اور چچا سے محروم ہو گئے ہیں۔