چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو امتحانات میں شرکت نہ کرنے کی آپشن دے دی، آئی کیپ کے تحت امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امتحانات میں شرکت کرنے اور نہ کرنے سے متعلق مجاز ہوں گے۔ آئی کیپ کے مطابق امتحانات نہ دینے کی صورت میں رجسٹرڈ طلباء کی فیسیں واپس کر دی جائیں گی۔

آئی کیپ کے تحت سی ایف اے پی اور ایم ایس اے کے امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔ اے ایف سی کے امتحانات 29 جون سے شروع ہوں گے۔ آئی کیپ نے امتحانات کے انعقاد کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔

آئی کیپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں امتحانات ملتوی کر دیے جائیں گے۔ آئی کیپ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں گے۔

دوسری جانب چند روز قبل یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز نے امتحانات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کو ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے یو ایچ ایس کو امتحانات لینے سے روک دیا،گزشتہ روز یوایچ ایس نے ایس او پیزکومد نظر رکھتے ہوئےایم بی بی ایس فائنل میڈیسن سپلیمنٹری  امتحانات منعقد کیے،پنجاب اورآزاد کشمیر کے37 میڈیکل کالجوں کے291 میں سے275 امیدواروں نےامتحانات میں شرکت کی،وی سی یوایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نےامتحانی مرکز کا دورہ کیا اورامیدواروں سےانتظامات بارے دریافت کیا،صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نےبھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا تھا۔

وی سی پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ  امتحانات کی اہمیت کےپیش نظریہ اقدام اٹھایا گیا،ان امیدواروں نے  امتحانات کےبعد بطور ہائوس آفیسرکورونا کےمریضوں کے لیےخدمات سرانجام دینی ہیں۔اس موقع پر امیدواروں نےانتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کےباوجود  یو ایچ ایس کی جانب سےاحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرتے ہوئےامتحانات کا انعقاد یقینا دیگرتعلیمی اداروں کےلیےمشعل راہ ہے۔