پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا، صوبائی ٹیموں کے ساتھ منسلک ہر سطح کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ فرائض انجام دینے والے 54 کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پی سی بی کی کمیٹی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ، انڈر 19 ، انڈر 16 اور انڈر 13 کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق کچھ کوچز کے خلاف سخت رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کمیٹی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کوچز کا موقف بھی لے گی ،کوچز کو طلب کرنے یا پھر ویڈیو لنک پر موقف لینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،چند کوچز کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیموں میں ردوبدل کیا جائے گا،قواعدو ضوابط کی پرواہ نہ کرنے والے کوچز کو فارغ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

کمیٹی اس ماہ کے آخر تک اپنا کام مکمل کرے گی ، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کوچز کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ کمیٹی ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن سے بھی مشاورت کرے گی ۔ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ بھی کوچز سے ان کی کارکردگی پر پوچھ گچھ کرسکیں گے۔

دوسری جانب  سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں ہیڈ آف انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مستقبل کے لئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا ان کی ذمہ داری ہو گی۔ابتدائی طورپر ثقلین مشتاق نے 10 جون کو جوائن کرنے کا کہاتھا تاہم ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان سے رابطہ کرکے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer