سٹی 42:اداکارہ عظمیٰ خان عثمان سے تعلقات کا اعتراف کرکے پھنس گئیں۔
سیشن عدالت نے اداکارہ عظمیٰ خان، ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 10جون کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سے جواب طلب کرلیاہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں وقار چیمہ اور اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں سی سی پی اولاہور،ایس پی کمپلینٹ سیل اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان نے کھلے عام عثمان ملک کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کا بیان دیا،عثمان ملک اور عظمیٰ خان سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں،ان کیخلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر انہوں نے پولیس کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آمنہ عثمان نے بھی تعلقات کی گواہی دی ، عدالت سے استدعاہے کہ عظمیٰ خان،عثمان ملک اور ہما خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے پاکستان کی معروف اور صف اول کی اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی موبائل کیمرے سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے کی جانب عظمیٰ خان کھڑی ہیں جبکہ ان کے آگے کالے رنگ کے کپڑوں میں ان کی بہن ہمار خان موجود ہیں اور دونوں ڈری اور سہمی ہوئی ہیں ۔ویڈیو میں خاتون اداکارہ پر اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا الزام عائد کر رہی ہے تاہم ابھی اس ویڈیو سے متعلق کسی سطح پر تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے جبکہ اداکارہ کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔
عثمان نامی شخص کی اہلیہ آمنہ نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ پر اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان عظمہ اب آمنہ اور اس کے گھر کے دیگر افراد کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ درج کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے اس کے گھر پر حملہ کیا۔ عظمیٰ خان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے آمنہ اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ صلح کی ہے یا وہ دبئی کے لئے پاکستان سے روانہ ہوگئی ہیں۔