محکمہ تعلیم میں 400کم عمر اساتذہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

محکمہ تعلیم میں 400کم عمر اساتذہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ تعلیم میں کم عمر400 اساتذہ کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتبادلوں سے پابندی اٹھانےسےقبل متعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنےکی ہدایت کردی،دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکا دفترکورونا وائرس کے پیش نظر دو روز سےبند ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتبادلوں سےمتعلق فیصلوں پر منٹس آف میٹنگ جاری کردیئے،میٹنگ میں خصوصی طور پر 400 کم عمراساتذہ کی بھرتی کا معاملہ زیربحث لایا گیا،س پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں سے پابندی اٹھانےسے قبل اتھارٹیز کومتعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا 6 جون سےقبل درست کرنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کےمطابق پہلےمرحلہ میں پروموشن پانے والے اورڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی کیجائےگی،اساتذہ کے تبادلوں پرسےپابندی 10 جون کے بعد اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکا دفترکورونا وائرس کے پیش نظر دو روز سےبند  ہے،دفتر میں کورونا سے بچاو کیلئے تاحال جراثیم کش سپرے بھی نہ کرایا جاسکا،اتھارٹی آفس میں کام کرنے والےملازمین کے کورونا ٹیسٹ بھی نہ کرائےجاسکے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں اڑھائی سو ملازمین کام کرتے ہیں  جبکہ آٹھ ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخص ہوچکی ہے۔

ادھر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور پارٹنر سکولوں کومعاوضوں کی ادائیگی کاجائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےمعاملات کا جائزہ لے گی،کمیٹی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی ہدایات کا بھی جائزہ لےگی،کمیٹی کی سربراہی سپشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کرینگے،کمیٹی میں ایم ڈی پیف،ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہونے لگا،صرف ایک دن میں تقریباً مزید 5ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مثاثرہ افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ گئی،مزید 68 ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی بعد بھی ایک ہزار، 838 تک پہنچ گئی ہے.

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer