175دکانیں سیل ،دکانداروں کیلئے صوبائی وزیر کا اہم اعلان

175دکانیں سیل ،دکانداروں کیلئے صوبائی وزیر کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)صوبائی وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ہم مارکیٹوں اوربازاروں کااچانک دورہ کریں گے۔ایس اوپی کی خلاف ورزی پرکسی ایک دکان کونہیں،پورابازاربندہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  ایس او پیز پر عملدرآمدکی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارلمحہ بہ لمحہ مارکیٹوں سے اپ ڈیٹ لیں گے ، خلاف ورزی پر دکان نہیں پورا بازار بند ہو گا، شام 7 بجے کے بعد کوئی مارکیٹ کھلے گی نہ کو ئی شاپ، پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کردی۔

وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بندکرنےوالی مارکیٹ یادکان کوکھولنےکاکوئی وقت نہیں دیاجائےگا،دکانوں کاوقت صبح9سےلیکرشام7بجےتک ہے۔شام7بجےکےبعدکوئی کاروبارنہیں ہوگا،مارکیٹوں میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرائیں گے،جرمانےکرنےکاآپشن بھی موجودہے،دکانداراورسٹاف  کے لئےماسک پہننا لازمی ہوگا،دکانوں کےآگےتجاوزات خودہی ہٹالیں،اگرکسی کےپاس ماسک نہیں تودکاندارماسک فراہم کرےگا۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہے،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف فیلڈ میں متحرک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نےصدر بازار کا دورہ کیا جہاں 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا،Y بلاک اور H بلاک ڈی ایچ اے کا بھی دورہ کیا جہاں 10 دکانوں کو سیل کروا دیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں موجود 09 مارکیٹس کا دورہ کیا، اے سی شالیمار نے 350 انسپکشنز کیں، تحصیل شالیمار میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 150 دکانوں کو سیل کر دیا گی، ابھی تک مجموعی طور پر 175 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے.

کورونا وائرس کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے،ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور کورونا وائرس پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں. 

M .SAJID .KHAN

Content Writer