گلوکارہ صنم ماروی کی پریشانی میں اضافہ، بچوں کا اہم بیان

گلوکارہ صنم ماروی کی پریشانی میں اضافہ، بچوں کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)فوک گلوکارہ صنم ماروی نے سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا،عدالت نے درخواست نمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق فوک گلوکارہ  صنم ماروی میمن نے سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے باپ کے ساتھ رہنے کا بیان دے دیا جس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اورمعاملہ گارڈین کورٹ بھجواتے ہوئےفریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے جوہر ٹاون کی رہائشی فوک گلوکارہ صنم ماروی میمن کی درخواست پر حکم جاری کیا،درخواست گزار صنم ماروی نے کہا کہ حامد علی سے شادی کی جس سے چار بچے پیدا ہوئے۔گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاوند سے19 فروری 2020 خلع لے لی۔اس وقت تین بچے بہلوال علی، ورد علی اور علی مصطفیٰ سابق خاوند کی تحویل میں ہیں۔ گلوکارہ صنم ماروی نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ فیملی سول جج کی عدالت میں  گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعوے دائر کیا تھا کہ اس کا خاوند حامد علی اس کو بچوں کے سامنے مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے، وہ کافی عرصے سے سب کچھ برداشت کر رہی تھیں، لیکن اب سب کچھ  برداشت سے باہر ہوچکا ہے، مجھے خلع کی بنیاد پر طلاق دلائی جائے، عدالت نے دعوے پر فریقین کو طلب کیا،  ان کو صلع کا موقع دیا، لیکن مصالحت ناکام رہی، عدالت نے فریقین کی مصالحت ناکام ہونے پر صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔

یاد رہے گلوکارہ کی شوہر حامد علی بہلول کے ساتھ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمرمیں آفتاب احمد سے ہوئی تھی جنہیں 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا، صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک سٹوڈیو کے ’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے، صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوکاری شروع کر دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer