ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت کا رمضان شوگر مل کیس میں بڑا حکم

احتساب عدالت کا رمضان شوگر مل کیس میں بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور کی احتساب عدالت نے ایک  رمضان شوگر مل کیس بارے اہم فیصلہ سنادیا،عدالت نے آئندہ سماعت پررمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 11 جون کو طلب کیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب طلب کرلیا،آئندہ سماعت ہر رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو 11 جون کو طلب کرلیا،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے دونوں باپ بیٹے کو طلب کیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی   حمزہ شہباز کی  رمضان شوگر مل کیس  میں درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،  نیب لاہور نے 11 جون 2019 کو  ضمانت منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سےاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی   حمزہ شہباز کو  گرفتار کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں  حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں شریف فیملی کی 10 انڈسٹریز منجمد کرنے کے احکامات جاری کیےتھے،انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری،کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ شوگرمل، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر   شہباز شریف  کی آمدن سے زائد اثاثوں اور  منی لانڈرنگ کیس میں نیب طلبی سے متعلق لاہورہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف عبوری ضمانت کے لیے ہائیکورٹ میں دورکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 17 جون تک نیب کو  شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا اور5 لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer