عید پر بھی ڈاکٹرز اور نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف

عید پر بھی ڈاکٹرز اور نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) عید کے موقع پر بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف، سروسز ہسپتال کا آوٹ ڈور بھی عید کے دنوں میں کھلا رہے گا، پرنسپل اور ایم ایس سمیت سینیئر ڈاکٹرز ہسپتال میں موجود، مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

عید کا تہوار جہاں ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا خواہاں ہے، وہیں سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس عید پر بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، سروسز ہسپتال میں تو عید پر بھی ایمرجنسی کیساتھ آوٹ ڈور کو بھی کھلا رکھا گیا ہے تاکہ معمول کے مریضوں کو بھی علاج معالجہ کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔ پرنسپل سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ سمیت سینئر ڈاکٹرز، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بھی عید کے روز ہسپتال میں موجود رہے اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی فراہمی کی نگرانی کی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کا کہنا تھا کہ عید پر خصوصی ڈیوٹی روسٹر کے تحت سینئر ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس ڈیوٹی دے رہے ہیں اور آوٹ ڈور بھی کھلا رہے گا تاکہ معمول کے علاج معالجے کیلئے آنے والوں کو بھی علاج کی فراہمی جاری رکھی جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer