ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر لاہور کی مساجد ،عید گاہوں اور پارکوں میں نماز عید کے روح پر ور اجتماعات ہوئے، جس میں ملک کی سلامتی کیلئے امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

صبح ہوتے ہی نماز عید الفطر کی ادائیگی کیلئے لاہوریوں کی کثیر تعداد نے شہر کی مختلف مساجد اور عید گاہوں کا رخ کیا، شہر بھر میں نماز عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی گئی، چھوٹے بڑوں نے گلے مل کر محبت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا، جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نما ز عید ادا کی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں نماز عید اداکی، چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب، اعلیٰ افسران اور حکومتی نمائندوں نے بھی پولیس لائن میں نماز عید اداکی، جامع مسجد گالف روڈ جی او آر ون میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان، جسٹس مامون رشید،جسٹس محمد امیر بھٹی نے نماز عید ادا کی۔سابق چیف جسٹس محمد انوارالحق،جسٹس عاطرمحمود،جسٹس شاہد بلال حسن اور دیگر ججز نے نمازعیداداکی۔

Sughra Afzal

Content Writer