میئر لاہور کے رمضان بازاروں کے طوفانی دورے، پھل و سبزیاں کانپ اٹھیں

میئر لاہور کے رمضان بازاروں کے طوفانی دورے، پھل و سبزیاں کانپ اٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے رمضان بازاروں کے طوفانی دورے، غیرمعیاری اشیاء پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی، بھنڈی، کھیرے، ٹینڈے، گوبھی، گرما اور کیلوں کو اٹھا اٹھا کر پھینکا، کہتے ہیں پھر دورہ کروں گا، اگر یہی صورتحال رہی تو سب کو الٹا لٹکا دوں گا۔

سٹی 42 کے مطابق میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے مکہ کالونی، غالب مارکیٹ اور باب پاکستان رمضان بازاروں کا دورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے سٹالز پر جا کر اشیاء کا معیار دیکھا، غیر معیاری گلے سڑے پھل اورسبزیاں دیکھ کر میئر لاہور طیش میں آ گئے۔ انہوں نے سٹالز سے کیلے اور انگور اٹھا کر پھینک دیئے جبکہ گلی سڑی گوبھی اور ٹینڈے بھی پھینک دیئے۔

مکہ کالونی اور غالب مارکیٹ رمضان بازاروں میں میئر لاہور نے ناقص کیلئے سٹالز سے اُٹھا کر زمین پر دے مارے۔کرنل (ر) مبشرجاوید نے انتظامیہ کی بھی سخت سرزنش، ایک افسر کو کہتے ہیں دل تو کرتا ہے یہ ٹینڈے تمہارے منہ میں ڈال دوں۔

میئر لاہور کا کہنا تھا کہ کل دوبارہ رمضان بازارمیں آؤں اور اگر اسی طرح کی گلی سڑی سبزیاں اور پھل ہوئے تو انتظامیہ کو الٹا لٹکا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارروائی کی جائے تو بھاگ کر عدالتوں میں پہنچ جاتے ہیں، پتہ نہیں ان کے پاس وکیلوں کو دینے کیلئے فیسیں کہاں سے آ جاتی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جو اشیاء دستیاب نہیں ان کی شکایت کیوں نہیں کی گئی، ہم نے شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت سے سستے رمضان بازار مہنگے بن گئے ہیں جو برداشت نہیں کریں گے۔