(قذافی بٹ) حکومت کی آئینی مدت پوری ہوتے ہی عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ترجیحی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نون لیگ میں شامل
سٹی 42 کے مطابق الیکشن کمیشن کیجانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ سیاسی جماعتیں مخصوص اُمیدواروں کی ترجیحی فہرست 8 جون تک الیکشن کمشنر پنجاب میں دفتری اوقات کے دوران جمع کرائیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 104 کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر نے تمام سیاسی جماعتوں سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی ترجیحی فہرست طلب کی ہے۔