سٹی 42 : آسمان سے باتیں کرتی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتیں بڑھا بڑھا کر گھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین کی کمرتوڑ دی۔مارکیٹوں، بازاروں کے مزدور ،تاجر، لاہور کے باسی بلبلا اُٹھے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتیں بڑھا بڑھا کر گھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین کی کمرتوڑ دی ۔بجلی کے یونٹس کے ٹیرف میں حالیہ 7 روپے 12 پیسے اضافے نے معاشرے کے ہر طبقہ کو خون کےآنسو رولا دیا ۔7 روپے 12 پیسے اضافے سے بجلی کے بل شہریوں پر قہر بن گرے ہیں۔ لاہور کی تاجر برادری اور شہری بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ پر بلبلا اُٹھے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار تباہ کردیئے،بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ صدر انجمن تاجران لاہور شاہد نذیر نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوں نے تاجروں کو بھی خون کے آنسو رُلادیا ۔ بجلی کے بل دیں یا د کانوں کے کرائے، ملازمین کی تنخواہیں اور ٹیکس دیں۔