ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے،  افغانستان کےساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

اُن کا کہنا تھا  کہ کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔مریم نواز،نواز شریف،خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت کو کہوں گا ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخوا میں ایف آئی رز درج کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔
 دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر  عدم اعتماد کر دیا  ہے، عمران خان کا کہناہے کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے مقدمات میں اثر انداز ہوتے ہیں انصاف نہیں دیا جا رہا ،وکلاء سے مشورہ کر رہے ہیں بھوک ہڑتال کروں گا ،مقدمات کی آزادانہ  سماعت نہیں ہو رہی ،جیل میں میرا ایک سال مکمل ہونے والا ہے ۔

 صحافی نےسوال کیا کہ  کیا ان ہاؤس تبدیلی کے بعد موجودہ صورتحال میں آپ کی حکومت آتی ہے تو پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نکال سکیں گے ؟جس پر عمران خان کا جواب دیتے وہئے کہنا تھا  کہ ملک کو بحرانوں سے ایک ہی صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ آزاد شفاف انتخابات کر کے اقتدار منتخب حکومت کے سپرد کیا جائے،عوامی طاقت سے منتخب حکومت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو پبلک مقامات پر اپنے اختلافات کا اظہار کرنے سے روکتے ہوئے  کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں نے بہت قربانیاں دی  ہیں ۔بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں ’عزم استحکام‘آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے  اس آپریشن کی مخالفت کی ہے،حکومت نے قومی اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔