استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے پاکپتن سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ماڈل ٹاؤن میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔اس موقع پر میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فرخ ممتاز مانیکا نےجہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ جہانگیر ترین نے فرخ ممتاز مانیکا کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔