لاہور: نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں

لاہور: نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کینال روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔

والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا، جبکہ کینال روڈ پر نہر کا پانی سڑکوں پر آگیا، نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔ لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس میں ننھی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش نے لاہور میں جل تھل ایک کر دیاجبکہ  متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے،  لکشمی چوک میں اب تک 259 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا، وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور کی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہر کے عین وسط سے گزرتی نہر اوور فلو ہو گئی اور پانی کینال روڈ پر آ گیا۔ لکشمی چوک پر 259 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن میں 235، تاج پورہ 230 گلشن راوی میں 233، پانی والا تالاب میں 206، قرطبہ چوک 226، چوک ناخدا 173، فرخ آباد 193، جوہر ٹاؤن 230، اقبال ٹاؤن میں 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلا دھار بارش سے لاہور کے پوش علاقے بھی زیر آب آگئے۔ جیل روڈ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، لکشمی چوک، فیزپور روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 جولائی تک پنجاب سمیت لاہور میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer