ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلد ہی ٹک ٹاک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا: امین الحق  

Tik tak office,Pakistan,MInister IT,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک جلد ہی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں ہیں، ان قوانین کو کابینہ میں منظوری کیلئے بھیج رہے ہیں، ان قوانین پر وزیر قانون کی رہنمائی میں کمیٹی کام کر رہی ہے جو کہ ان قوانین کو حتمی شکل دے گی۔

 وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل چکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے، جو کمپنی اپنا دفتر یہاں نہیں کھولنا چاہتی ان کا ورچوئل دفتر پاکستان میں موجود ہونا چاہیے۔