سٹی42 : موسلا دھار بارشوں سے افسوسناک واقعات، 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔
مصری شاہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں 45سالہ نوازش،40سالہ کلثوم ،8سالہ اسد شامل ہیں ۔ریسکیو نے لاشیں ملبے تلے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔باغبانپورہ،آخری منٹ سٹاپ کے قریب بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آ گیا ، کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق،دوسرے کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
ٹھوکر:سنی پارک کےقریب 11سالہ بچہ بارشی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 11سالہ ولی خالی پلاٹ میں جمع ہونے والے بارشی پانی میں ڈوبا۔