ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سائبر کرائم ونگ نے جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیا ،  ملزمان کے قبضے سے خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا .

ڈائریکٹر ایف آئی اے جہانزیب خان کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں ملزمان کیخلاف کارروائیاں سائبر کرائم سرکل لاہور اور ملتان کی جانب سے کی گئی ہیں، ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کر کے انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں شاہد تبسم، محمد زاہد اور محمد عابد شامل ہیں ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر کے ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔