ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11جولائی کوچھٹی کا اعلان

11جولائی کوچھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا، عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔