ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا سابق صدر آصف علی زرداری کو خط

 سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا سابق صدر آصف علی زرداری کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیئرمین کیلئے ذکا اشرف کی نامزدگی کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا ۔

اپنے خط میں سرفراز نواز نے لکھا کہ نجم سیٹھی اقتدار میں تھے تو پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی، تاہم نجم سیٹھی کے ساتھی، اتحادی جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرفراز نواز نے لکھا کہ ذکا اشرف کے خلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے، سابق منیجمنٹ کمیٹی کے کچھ ارکان نجم سیٹھی کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں۔

اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ آصف علی زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کیلئے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے، ذکا اشرف کے آنے سے پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ اسلام آباد کے ایک آرگنائزر چیئرمین کا انتخابی عمل سبوتاژ  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے، جس کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ذکا اشرف وزیراعظم کی نامزدگی ہیں جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔خط کی کاپی وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔