عمران خان نے بھی ویڈیو کی دھمکی دیدی

عمران خان ، ویڈیو کی دھمکی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے بھی ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھی ہوئی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ سامنے آجائیگی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں عوام کی خاطر چپ ہوں میں صرف اس لئے خاموش ہوں کیوں کہ میں چاہتا ہوں میرے ملک کو کو ئی نقصان نہ پہنچے ۔ اگر مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا۔ سازش میں کون کون ملوث ہے؟ وہ سب جانتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ضمنی انتخابات کے لیے دھاندلی کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اس سب دھاندلی کے باوجود امپورٹڈ حکومت کوہرانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے دیوار سے لگایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو سب کچھ قوم کے سامنے رکھ دوں گا، الیکشن کمیشن پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں ۔ اسحاق ڈار اور نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سےانہوں نے  کہا کہ اسحاق ڈار واپس آرہا ہے، نواز شریف بھی واپسی کی تیاری کررہا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نیب بھی آج ختم ہوگئی۔ اب اپنے کیسز اپنے جج ہیں۔ ملزم اب قاضی بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سب پتا ہے کہ کس نے کیا کیا لیکن وہ صرف اپنی قوم کے لیے چپ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو ختم کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہے تھے جس پر امریکا خوش نہیں تھا، انہیں کہا گیا کہ تمہیں عبرت کا نشان بنادیں گے، اسی طرح آج امریکا نے یہاں میر جعفر اور میر صادق سے مل کر سازش کی، سازش کرنے والوں کے ذہن میں نہیں تھا کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اوپر دہشت گردی کے کیسز بنارہے ہیں، یہ لوگ ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں، جیسی فاشزم یہ کررہے ہیں پاکستان میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، حمزہ شہباز کو نوٹس جاری