بڑی عید سے قبل طلبہ کیلئے خوشخبری

 Matric tech include biology subject for Students
کیپشن: Matric Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے لاکھوں طالبعلموں کیلئے اچھی خبر، ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک کے سٹوڈنٹس کے کورس میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق   بیالوجی کا مضمون پڑھنے والے طالبعلم انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل میں داخلہ لے سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کے لئے آئی بی سی سی سے منظوری مانگ لی ہے۔

فیصلے کی منظوری کے بعد طالبعلم میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون رکھ سکیں گے، سٹوڈنٹس اپنی مرضی سے بیالوجی کا مضمون رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے لاکھوں طالبعلم اب ڈاکٹر بن سکیں گے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ کورس میں سائنس مضامین شامل کرنا احسن فیصلہ ہے، ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق میٹرک ٹیک میں بیالوجی کامضمون شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer