(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سالگرہ پر اُن کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر بیٹی اور عامر لیاقت کی یادگار ویڈیو شیئر کردی۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت اور بیٹی دعا عامر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔ بشریٰ اقبال نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اَن مٹ نقوش اور یادیں‘۔
بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت ’نجی ٹی وی‘ پر نشر ہونے والے اپنے ایک شو میں اپنی بیٹی دعا عامر کی میزبانی کر رہے ہیں۔
Yaadein ???? #HBDAamirLiaquat pic.twitter.com/GMpDAQ1IJI
— Dr Bushra Iqbal???????? (@DrBushraIqbal) July 4, 2022
واضح رہے کہ 9 جون 2022ء کو انتقال کر جانے والے معروف ٹی وی اینکر و سیاست دان عامر لیاقت کا آج یومِ پیدائش ہے، وہ 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔