ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے وکیل کا اہم بیان سامنے آگیا

Babar Ghauri
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ سے گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر کے وکیل کا مؤقف سامنے آ گیا، بیرسٹر شبیر شاہ نے کہا کہ بابر غوری کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

انھوں نے کہا جو مقدمات ہمارے سامنے تھے ان میں حفاظتی ضمانت حاصل کر لی گئی تھی، آج  نئی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔بیرسٹر شبیر شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے چھپے ہوئے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے آج عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

وکیل نے کہا بابر غوری پاکستانی شہری ہیں، ملک آنا ان کا حق ہے، وہ اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب اعلیٰ پولیس حکام نے بابر غوری کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابر غوری پولیس کو بھی کئی کیسز میں مطلوب ہیں، انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، آج عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے بابر غوری کی 2 مقدمات میں 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، ان کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس بھی زیر سماعت ہے، بابر غوری مارچ 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے۔