(اسرار خان)سابق ڈی ایس پی پنجاب پولیس عمران بابر جمیل کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا .
تفصیل کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں تعینات سب انسپکٹر محمد افضل ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت، سڑک بلاک کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں، مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیر کے روز فیصل چوک مال روڈ پر صحافیوں کے احتجاج کے دوران سابق ڈی ایس پی عمران بابر جمیل موقع پر پہنچا۔
گاڑی غلط پارک کی، غلط پارکنگ کے باعث کوئینز روڈ کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملزم کو گاڑی ہٹانے کا بولا تو وہ مشتعل ہو گیا ، وردی پھاڑنے کی کوشش کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ۔