ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ نے شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا

معروف اداکارہ نے شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا
کیپشن: aymen aslam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کرنےکا اعلان کردیا، اس بات کی تصدیق اداکارہ نے خود کرتے ہوئے ایک تحریر پوسٹ کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی سٹارز میں سے ایک ایمن سلیم نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا،اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سٹوری میں ایک تحریر لکھ کرمداحوں کے ساتھ شیئر کی،اداکارہ ایمن نے لکھا کہ کہ دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔ 

اداکارہ کا کہناتھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی،ایمن کا مزید کہناتھا کہ وہ شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مستقبل کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer