(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں فیکلٹیز کی ریسٹرکچرنگ اور نئے شعبوں کے قیام کے بعد بھی شعبہ سربراہان کے جھگڑے ختم نہ ہوسکے،ڈائریکٹر سکول آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے ڈاکٹرامتیاز شفیق کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان اور کمرے پر قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ تعلیمی کارکردگی میں بہتری ، شعبہ سربراہان کو اہم ذمہ داریاں فراہم کرنے کے لئےمین فیکلٹیز کی ریسٹرکچرنگ اور نئے شعبوں کا قیام عمل میں لائی ، لیکن تاحال شعبہ سربراہان کے جھگڑے ختم نہ ہوسکے،ڈائریکٹر سکول آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر صائمہ صدف نے نئے ڈائریکٹر کے کمرے سے سامان باہر نکال دیا۔
ڈائریکٹر سینٹر فار بائیوانفارمیٹکس اینڈ ڈرگ ڈیزائن ڈاکٹرامتیاز شفیق کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان اور کمرہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا،ڈاکٹر امتیاز شفیق نے وائس چانسلر سے قانونی کارروائی کا تقاضا کیا ہے،یونیورسٹی ترجمان کے مطابق واقعہ کے تحقیقات کے لئے سینئر ڈینز پر مبنی کمیٹی بنا دی گئی ہے،معاملے پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں گے،ادھر ڈاکٹر صائمہ صدف نے وی سی کی جانب سے بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے۔