ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چور سرگرم۔۔شہر میں گاڑیاں غیرمحفوظ۔۔۔

cars side mirrors stolen
کیپشن: cars side mirrors stolen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے دفتر کے باہر گاڑیاں غیرمحفوظ، 10 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کے شیشے چوری کرلیے گئے، چوروں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان سردار عظیم اللہ کی گاڑی کوبھی سائیڈ مرر سے محروم کر دیا۔
  تفصیلات  کےمطابق  پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے کینال ویو سوسائٹی میں قائم دفتر میں آنے والے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی10گاڑیوں کے شیشے چوری  کرلیے گئے   ان میں سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان سردار عظیم اللہ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر فیاض کی گاڑیوں کے شیشے چوری کرلیے گئے،دیگر گاڑیوں میں ٹیوٹا کرولا، ہنڈا سٹی، ہنڈا سوک ویگنار شامل ہیں۔تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔