ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی کے جھوٹے مقدمات میں اضافہ

زیادتی کے جھوٹے مقدمات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:     خواتین سے زیادتی کے جھوٹے مقدمات کی شرح بڑھنے لگی۔ انوسٹیگیشن پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والے  70 مقدمات جھوٹے ہونے پر خارج کر دئیے، رواں برس اب تک خواتین سے زیادتی کے200 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق  شہر میں خواتین سے زیادتی کے جھوٹے مقدمات کی شرح بڑھنے لگی ہے۔ انوسٹیگیشن پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والے 70 مقدمات  جھوٹے ہونے پر خارج کر دئیے۔ ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شارق جمال کے مطابق مقدمات خارج ہونے کا مطلب ہے کہ ایسا وقوعہ ہوا ہی نہیں ہے۔ 
ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کے مطابق رواں برس اب تک  خواتین سے زیادتی کے200 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔چند روز قبل  برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا ہونے والا  مقدمہ بھی جھوٹا نکلا تھا۔
انوسٹیگیشن پولیس نے ابتک ایک سو سترہ مقدمات کے چالان مکمل کیے ہیں، بعض مقدمات کا چالان مکمل کرنے کیلئے فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے۔ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کے مطابق  دفعہ 182 کے تحت جھوٹے مقدمات کا اندراج کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔