(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، مریم نواز نے بھی جب اپنی اس تصویر کو دیکھا تو حیران رہ گئیں اور اس کی تصویر بناکرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ایک تصویرشیئر کی جس کو دیکھا کرسوشل میڈیاصارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، مریم خود بھی اس تصویر کو دیکھ کرحیرت میں رہ گئیں دوران سفر انہوں اپنی تصویر کو ایک ٹرک کے پیچھے بنا ہوا دیکھا اور اس کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا۔‘
سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹ پر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں،اس تصویر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Guess what I just spotted on the motorway ???? pic.twitter.com/U4W509h86w
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 5, 2021
علاوہ ازیں مریم نواز سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں،ان کے چاہنے والے اپنی لیڈر کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کرمسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔