ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل قریشی کا ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت پیغام

فیصل قریشی کا ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت پیغام
کیپشن: Faysal Quraishi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (ذین مدنی ) سینئر اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ٹرول کرنے والے صارفین کیلئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

کچھ روز قبل فیصل قریشی کے پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لائیو شو کے دوران خاتون ٹک ٹاکر پر برس پڑے۔میزبان نے اب انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی اور لکھا کہ کسی کی تصیح کرنے کی کوشش کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے نیچا دکھایا جارہا ہو، میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں ٹرولنگ کے وقت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ بھی بدسلوکی کی ایک قسم ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں پر تعجب کا اظہار کیا اور لکھا مجھے سمجھ نہیں آتا ہم ہر اس چیز کو فروغ کیوں دیتے ہیں جو منفی ہونے کا باعث ہوتی ہے۔فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ دوسروں کی ٹانگ کھینچنا اور منفی رویے اب بہت ہوگئے، لکھنے سے پہلے لازمی سوچیں، سوچیں کہ کیا یہ سچ ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا، کیا یہ متاثر کن ہے، کیا یہ اہم ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مہربانی کا باعث ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer