بیرون ملک جانے والے موڈرنا ویکسین کہاں کہاں سے لگوا سکتے ہیں؟

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)آج سے موڈرنا ویکسین لگنے کا آغاز ہوگیا۔موڈرنا ویکسین لگوانے کیلئے بیرون ملک جانیوالے شہریوں کا رش لگا رہا۔

تفصیلات کے مطابق موڈرنا ویکسین صرف ایکسپوویکسی نیشن سینٹر اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں لگائی جارہی ہے ،موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر24 گھنٹے فنکشنل رہے گا جبکہ ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے۔

 واضح رہے کہ سٹڈی ویزا، ورک پرمٹ اور کاروبار کیلئےبیرون ملک جانیوالوں کو مو ڈرنا ویکسین لگے گی۔ متاثرہ قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن،کارڈیک، لیورو دیگر بیماریوں کےشکار افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےموڈرنا ویکسین لگانےکےاحکامات جاری کیے تھے۔

 خیال رہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی ہے۔ کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے "پیرو " میں دسمبر میں  سامنے آئی تھی  جو کہ اب  چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نیا " لیمبڈا ویرینٹ" اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ  کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جن ممالک میں ابھی تک کورونا سے تحفظ کیلئے ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے وہاں اس کے پھیلنے کے  امکانات زیادہ ہیں۔