کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم سامنے آگئی

کورونا وائرس پاکستان
کیپشن: کورونا کی نئی اور خطرناک قسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کورونا وائرس کی ایک اور نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی۔ کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے "پیرو " میں دسمبر میں  سامنے آئی تھی  جو کہ اب  چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نیا " لیمبڈا ویرینٹ" اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ  کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جن ممالک میں ابھی تک کورونا سے تحفظ کیلئے ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے وہاں اس کے پھیلنے کے  امکانات زیادہ ہیں۔

کورونا کی لیمبڈا قسم سب سےپہلے "پیرو " میں دسمبر میں سامنے آئی تھی جو  کہ اب چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ پبلک ہیلتھ آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے پانچ غیر ممالک سے آنے والے افراد تھے۔
پیرو ہرڈیا یونیورسٹی  کے مائیکروبیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ جب دسمبر میں پہلی بار مختلف ماہرین طب کی توجہ مبذول ہوئی تو  اس وقت 200 نمونوں میں صرف ایک  میں یہ ویرینٹ پایا گیا تھا۔ تاہم  مارچ تک ان نمونوں میں تقریبا 50  فی صد حصہ تھا جوکہ اب بڑھ کر تقریبا 80  فی صد تک پہنچ چکا ہے۔ اس سے یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ  کی شرح دیگرمختلف ویرینٹ کے مقابلےمیں زیادہ ہے۔