ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا

سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا
کیپشن: Govt employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی مطالبات کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،سیکرٹریٹ میں آج ملازمین کی جانب سے جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔
 سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، سیکرٹریٹ میں آج ملازمین کی جانب سے جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ ملازمین کی جانب سے سیکرٹریٹ الاؤنس میں سو فی صد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ سیکرٹریٹ ملازمین نے ہاوُس ریکوزیشن بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ آج جزوی قلم چھوڑ ہڑتال کی ہے، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال کر دی جائے گی۔ ملازمین کا مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ تنخواہوں اور الاونسز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا،حکومت فوری طور پر الاونسز میں اضافہ کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer