ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: گرمیوں کی تعطیلات کا آج پہلا روز

لاہور ہائیکورٹ: گرمیوں کی تعطیلات کا آج پہلا روز
کیپشن: LHC Holidays
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کا آج پہلا روز ، عدالتوں میں وکلاء اور سائلین کی رونقیں ماندپڑ گئیں۔ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست اور علاقائی بنچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

ہائیکورٹ میں عدالتی چھٹیوں کے باعث آج سے عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران معمول کے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی ، چھٹیوں کے دوران صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسزجن میں درخواست ضمانت ، حبس بے جاسمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

تعطیلات کے دوران حبس بے جا، ضمانت منسوخی، اخراج مقدمہ اور اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت ہو گی، سزاء معطلی، فوری حکم امتناعی اور راضی نامہ کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہو گی۔  تعطیلات کے دوران کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، ہائیکورٹ کےمستقل ججز6 ہفتوں جبکہ ایڈیشنل ججز2 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer