شہر میں کہاں کہاں  مویشی منڈیاں لگ گئیں،جانئے

cattle market lahore
کیپشن: cattle market lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں 12 مقامات پر آج سے مویشی منڈیاں فعال،صدر ڈویژن میں 5، سٹی ڈویژن میں 2 ، کینٹ ڈویژن میں 1 منڈی لگائی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 4 مقامات پر منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا ،این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی،سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ ،ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ  جبکہ این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشترکالونی  میں بھی مویشی منڈی لگ گئی۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا تھا جس کے مطابق منڈیوں میں 116 وارڈن اور افسران ڈیوٹی دیں گے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ، شہر کی 12 مویشی منڈیوں میں ڈویژنل افسران کی نگرانی 4 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور 100 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز بھی موجود ہوں گے۔شہر میں غیر قانونی طور پر لگنے والی منڈیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔