ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 

search operation in city
کیپشن: search operation in city
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران امین)شہر میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے ۔
  تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر کئے گئے۔ سرچ آپریشن گارڈن ٹاون،نصیر آباد،تھانہ ڈیفنس اے،بی،سی اور جنوبی چھاونی سمیت مختلف علاقوں میں کئے گئے اس دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی جبکہ ہوٹلوں، ہاسٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔

کرایہ داروں کو کرایہ داری کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو پولیس ناکوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔