ٹریفک جام کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ٹریفک جام کی بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ایس پی ٹریفک محمود الحسن گیلانی نے شہر میں ٹریفک جام کی بڑی وجہ وارڈنز کا دوران ڈیوٹی موبائل استعمال اور گپیں مارنا قرار دے دیا۔

ایس پی صدر ٹریفک محمود الحسن گیلانی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہر میں ٹریفک جام کی وجہ وارڈنز کا دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنا اور گپیں لگانا ہے۔ مراسلے کے مطابق ٹریفک وارڈنز ٹریفک کلئیر کروانے کی بجائے موٹرسائیکلوں پر بیٹھے گپیں مارتے رہتے ہیں۔

انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارڈنز فارغ بیٹھنے کی بجائے لین لائن اور زیبرا کراسنگ کی پابندی کروائیں اور ای چالان پر اضافی چارجز لینے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے سی ٹی او دفتر بھجوائیں۔ ایس پی صدر محمود الحسن گیلانی نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

یاد رہے ٹریفک پولیس کی کمزور قیادت کی ناقص حکمت عملی کے باعث شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اردو بازار، اکبری منڈی، دہلی گیٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک جام کی اذیت سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک وارڈنز کو تو بس چالان کرنا آتا ہے انھیں کیا پتہ کہ ٹریفک کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔