ایف بی آر کا "پوائنٹ آف سیلز "سسٹم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

 ایف بی آر کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے "پوائنٹ آف سیلز "سسٹم کی تاریخ میں 31اگست تک مزید توسیع کردی، ایف بی آر نے بڑے ریٹیل سٹورز کی سیلز کی ریئل ٹائم رپورٹنگ کیلئے "پوائنٹ آف سیلز"سسٹم متعارف کروایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس چوری روکنے اور ریٹیل سٹورز کی سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے متعارف کروائے گئے ایف بی آرکے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ ایف بی آر نے "پوائنٹ آف سیلز "سسٹم کی تاریخ میں 31اگست تک مزید توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ باربار توسیع کے باوجود ایف بی آر کا "پی او ایس "سسٹم تاحال کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ ایف بی آر کو تاحال پی او ایس سسٹم کے نفاذ میں ریٹیل سٹورز کے مالکان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

یاد رہے عوام سے ٹیکس لے کر قومی خزانے میں جمع نہ کرانے والے ٹیکس چوروں کیلئے ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل سسٹم متعارف کرایا تھا۔سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق ائیر کنڈیشنر مال میں موجود تمام دکاندار، درآمدی سامان کو فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور چین اسٹورز مالکان پوائنٹ آف سیل سسٹم میں رجسٹر ہونے کے پابند ہیں۔ پی او ایس سسٹم دکانداروں کے موجودہ سیل رجسٹرڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوجائے گا جس کی بدولت مصنوعات کی فروخت کا شفاف نظام قائم ہو جائے گا۔

پی او ایس سے منسلک دکاندار سے خریداری کی صورت میں عوام کو گارمنٹس اور لیدر مصنوعات پر تین فیصد کیش ڈسکاؤنٹ اور اِنکم ٹیکس ریٹرن کے وقت خریدی گئی مصنوعات پر پانچ فیصد مزید چھوٹ دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer