( فہد علی ) انتظامیہ کی غفلت یا پولیس کی لاپرواہی، گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بارہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق، لواحقین کی جانب سے کارروائی نہ کروانے پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ 12 سالہ منیب چوہنگی امرسدھو کا رہائشی تھا جو گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ ہول پر نہانے آیا تھا، نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر دن توڑ گیا۔
سوئمنگ پول انتظامیہ واقعہ کے بعد تالے لگا کر غائب ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سوئمنگ پول انتظامیہ کے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پول غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن میں سوئمنگ پول چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ پول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریسکیو نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ ورثا کی جانب سے کارروائی نہ کروانے پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔