ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا گیا

عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ )پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی، پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کا بڑا فیصلہ، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار کے خلاف پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔ عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 27 جون کو کی گئی۔ احتساب کمیٹی نے تمام ثبوت و شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کا مؤقف سننے کے بعد انکے رویے کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں، چنانچہ عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

عظمی کاردار کو کسی پارلیمانی منصب کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ عظمیٰ کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں تحریک انصاف کی ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔

خیال رہے  تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار  نے ایک آڈیو میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بشری بیگم نے گھر کے اندر ایک لائن ڈرا کردی ہے، اس لائن کے اس پار کوئی نہیں جاسکتا، بشری بیگم نے عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ جب وہ آئیں گے تو اندر کوئی نہیں آئے گا۔

لیک آڈیو میں عظمیٰ کاردار تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ بھول جاؤ کہ اندر آؤ گے۔ بشریٰ بیگم نے عمران خان کو کہا ہے کہ میں آپکی سیاسی لائف میں نہیں آئونگی، بشریٰ بیگم نے اندر اپنا رعب برقرار رکھا ہے۔ خود عمران خان کہتے ہیں کہ جب میں گھر جاتا ہوں تو وہ بتا دیتی ہے کہ میں سارا دن کن معاملات سے گزرا ہوں۔

عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ بشری بیگم عمران خان کی موکل ہیں، بشری بیگم کے پاس جن بھی ہیں۔ رکن اسمبلی عظمی کاردار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری سب نے بزرگ رکھے ہوئے تھے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اتنے دھکے کھائے ہیں اب میں بھی اپنے گرد ایک حصار بنا لوں۔