اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانا شہری کو مہنگا پڑگیا

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانا شہری کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور کے علاقے بند روڈ پر دو ڈاکوؤں نے شہری کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے لوٹ لیا ، ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،خواتین، بچے،بوڑھے اور مرد گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں، آئے روز چوری وڈکیتی کے واقعات نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے جس کی دہشت سے معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہے۔  چوری، ڈکیتی،رہزانی جیسی وارداتوں کا ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے۔

شہری اے ٹی ایم میں لٹنے لگے،بند روڑ پر شہری حفیظ اللہ کو ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی 42 نے حاصل کر لی،چوہان روڑ پر شہری حفیظ اللہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا،دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹا، موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں نے ماسک اور رومال سے چہرے ڈھانپ رکھے ہیں۔ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے شہری سے25 ہزار کیش اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ،شہری حفیظ اللہ کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔

دوسری جانب  شہرمیں بینک اکاؤنٹ ہیکنگ اور اے ٹی ایم کارڈ فراڈ کیسزمیں اضافہ ہوگیا، صرف لاہور میں ہی شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے۔ایف آئی اے حکام سٹاف کی کمی کا رونا روتے رہے جبکہ رواں سال ایک بھی بینکنگ فراڈ کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا، شہری گھرمیں بیٹھے بیٹھے بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم فراڈ سے لٹنے لگے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال میں ابتک 323 بینک اکاؤنٹ اوراے ٹی ایم کارڈ ہیکنگ کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ تاحال کسی ایک بھی اے ٹی ایم ہیکر کو گرفتار نہیں کرسکا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شہری خوار ہونے لگے، شہریوں کی درخواستوں پر کاغذی کارروائی سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer