(وقاص احمد) ڈیفنس اے پولیس نے چینی باشندے کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر ملکی برانڈ کی شراب کی درجنوں بوتلیں، 800 وسکی کین اور دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کے ملزم مختلف ہوٹلز اور سٹوڈنٹس ہاسٹلز میں شراب سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔
ادھر داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے قبضے سے تین موٹر سائیکل، دو پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں،دوران تفتیش ملزمان مزید وارداتوں کا انکشاف کر چکے ہیں، ملزمان میں گلفام, شہریار اور اللہ دتہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔