ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا

 احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں نیب کو حمزہ شہباز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے اُسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

نیب نے احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد کے روبرو رمضان شوگر مل کیس میں نامزد حمزہ شہباز کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، جبکہ رمضان شوگر مل ریفرنس میں شہباز شریف بھی حاضری کے لیے پیش ہوئے، نیب نے حمزہ شہباز کا مزید 15 روزہ ریمانڈ مانگتے ہوئے بتایا کہ نیب نے رمضان شوگر مل کے اکرام الحق اور جاوید احمد سے پوچھ گچھ کرنی ہے، جس میں حمزہ شہباز کی موجودگی ضروری ہے، جبکہ وکیل صفائی نےریمانڈ کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں سے نیب تفتیش پہلےکرچکی ہے،ان سےتفتیش کرنے پرحمزہ شہباز کی موجودگی ضروری نہیں اس لیےریمانڈ نہ دیا جائے، شہباز شریف نے عدالت سے اجازت لے کر کہا کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں، نیب نے من گھرٹ اور بے بنیاد کرپشن کا الزام لگا کرریفرنس پیش کیا ہے، رمضان شوگر مل انکا اپنا کاروبار ہے، عدالت میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی حالت قابل رحم ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer