ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو صارفین کے مسائل ہونگے اب فوری حل، نیا سسٹم متعارف

لیسکو صارفین کے مسائل ہونگے اب فوری حل، نیا سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین" کسٹمر سروسز مینجمنٹ سسٹم " کا آغاز کر دیا گیا، شہری 118 پر کال کر کے شکایات درج کروا سکیں گے۔

لیسکو کے صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کرنے کیلئے جدید سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، صارفین 118 پر بجلی بندش اور لوڈشیڈنگ کی شکایات درج کروا سکتے ہیں، ٹیکنالوجی سے مزین" کسٹمر سروسز مینجمنٹ سسٹم" سے شکایات کا اندراج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں درج ہونیوالی شکایات کی تفصیلات متعلقہ ایس ڈی او کو ارسال کی جائیں گی، جس پر ایس ڈی او شکایت کا ازالہ کر کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرے گا، اپ ڈیٹ کے بعد کسٹمر سروسز مینجمنٹ سسٹم میں شکایات کا ازالہ کا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer