عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی

عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال اددین) احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی، سید جنید ارشد کے وکیل نے جنید ارشد کی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا جیسے عدالت نے منظور کیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی عدالت نے سید جنید ارشد کیخلاف ریفرنس پر مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی، سید جنید ارشد پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور سید جنید ارشد کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
وکیل نے سید جنید ارشد کی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی عدالت نے بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا بھی منظور کر لی،  ریفرنس سےمتعلق سید جنید ارشد کا موقف ہے کہ میری سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کے والد کے کہنے پر جھوٹے مقدمات بنائے گئےنیب افسران نے سابق بیوی کو خوش کرنے کیلیے مجھ پر مقدمات بنائے
نیب نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کیجانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ 

 ریفرنس کے مطابق ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائی ,اثاثہ جات ریفرنس میں جنید ارشد کی ضمانت ہو چکی ہے۔